” آؤ بدلیں پاکستان مہم” عام پاکستانیوں میں سیاسی شعور کی بیداری کی مہم ہے

PFP AMANAT ZAIB

PFP AMANAT ZAIB

قصور (بیورورپورٹ) “آؤ بدلیں پاکستان مہم “عام پاکستانیوں میں سیاسی شعور کی بیداری کی مہم ہے اس مہم سے موروثی سیاست اور سیاسی جماعتوں پر چند خاندانوں کا قبضہ ختم کرنے کے لئے عوام کو میدان میں نکلنا ہوگا، پاکستان فلاح پارٹی عام پاکستانیوں کو میدان سیاست میں لانا چاہتی ہے۔

عام پاکستانی پاکستان کی ترقی اور بقاء کی ضمانت ہیں، آؤ بدلیں پاکستان مہم کے دوران ایک لاکھ نئے ممبر بنانے کا ہدف ہے،اس مہم کے دوران پاکستان فلاح پارٹی ملک بھر میں سیمینارز ، کانفرنسیں ، اور واکس کے ذریعے عوام میں سیاسی شعور بیدا ر کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل امانت زیب نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے عام آدمی کی سیاست تک رسائی ناممکن بنادی ہے, ہمارا سیاسی نظام جدید تصور غلامی ہے ، عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھنے والے سیاستدان بہت جلد عوام کے کٹہرے میں ہونگے پاکستان کے مفادات کا سودا کرنے والے سیاسی رہنما ترکی کے حالات سے سبق سیکھیں۔

امانت زیب نے کہا کہ اب عوام کو زیادہ عرصہ دھوکے میں نہیں رکھا جاسکتا، انہوں نے کہا لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب ہے۔امانت زیب نے کہا کہ اب تک منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت نا دینا سیاسی بددیانتی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے امانت زیب نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے فی الفور بلدیاتی اداروں کو اختیارات تفویض کئے جائیں۔