جو تبدیلی آ رہی ہے وہ انقلاب سے کم نہیں، وزیراعظم
Posted on May 11, 2017 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Nawaz Sharif
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں جو تبدیلی آرہی ہے وہ کسی انقلاب سے کم نہیں، یہ پاکستان کی روایات کے برعکس ہے۔
ننکانہ میں موٹروے منصوبے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، عوام کی خدمت اس کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین سے نہ پہلے گھبرائے ہیں نہ آئندہ گھبرائیں گے، اپوزیشن آکر دیکھے یہ انقلاب آرہا ہے ، کم از کم کسی اچھی بات کی داد ہی دے دیں ۔
نواز شریف کا اپوزیشن سے مخاطب ہو کر کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر ہونے دو، منصوبوں میں رکاوٹ مت ڈالو،کوئی اچھا کام ہورہا ہے تو اس کی داد تو دو۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تعمیر ہورہا ہے ہونے دیں، خوشحالی لوگوں کے گھروں پر دستک دے رہی، اسے آنے دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دھرنے کس لیے ہیں؟ سیاست ایک حد تک کرو،لوگوں کے منہ سے نوالے مت چھینو۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com