لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 30 ممالک کے 55 مندوبین کے ہمراہ مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب ان کی منزل ضرور ہے لیکن اس کا طریقہ پر امن ہونا چاہیئے۔
تبدیلی صرف پرامن انتخابات اور پرچی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ عرب ممالک تمام لوگوں کو آزادی رائے کی آزادی دیں تاکہ وہ امہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا ،تمام اسلامی ممالک میں دخل اندازی کرنے والوں کو روکے۔
جماعت کے امیر کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت اسلامی دنیا کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں ڈرون حملے مکمل بند کر دے اور کشمیر پر سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں پر مکمل عمل درآمد کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔