کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت کے کئی اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
مکیش کمار چاؤلہ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ اور دیہی ترقی دینےکافیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ میر ہزار خان بجارانی کو محکمہ تعلیم، شرجیل میمن کو ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو ، ناصر شاہ کو بلدیات اور نثار کھوڑو کو وزارت اطلاعات اور آبپاشی کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ کے کئی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔