تحریر : فائزہ اسلم صدیقی محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سلسلہ پورے ملک میں شروع ہوچکا ہے۔ کراچی سمیت بیشتر شہروں میں بارشوں اور ٹھنڈی ہو اﺅں کا سلسلہ وقفے سے جاری ہے ۔جس نے ایک طر ف نہ صرف حکومتی اقدامات کا پول کھول کررکھ دیاہے تو دوسر ی طرف لوگوں کے مزاج کو خوشگوار بنادیا ہے ۔گرمی اور حبس سے گھبر ائے لوگ اﷲ کی اس نعمت کو مختلف طریقوں سے انجو ائے کر رہے ہیں ۔کبھی مو سم کا مز ا لینے کےلئے وہ ساحلے سمندر کا رخ کرتے ہیں توکبھی موسمی بارش میں چھتوں اور سڑکو ں پر نہانے نکل جاتے ہیں۔ گھروں میں میں مختلف اقسام کے کھانوں اور محافل کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
غرض یہ کہ ہر کوئی اپنے طریقے سے اس موسم کو محسوس کرنا چاہتا ہے۔ ان سب کے باوجود جہاں یہ موسم ماحول بدلتا ہے وہیں ہماری صحت پر بھی اثرا نداز ہوتا ہے۔ یہ تو ہمارے بڑے بھی کہتے آئے ہیںکہ بدلتے موسم میں بہت احتیاط کرنی چاہیے اور آج کل کے حالات میں ہم پہلے سے زیادہ احتیاط کریں تو غلط نہ ہو گا۔ ایسے بدلتے موسم میں بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن کا نشانہ بچوں سے لے کے ہر عمر کا انسان ہو سکتا ہے۔
اس مو سم میں زیادہ ترلو گ جلدی بیماریوں ‘ الرجیز ‘ آنکھوںکی بیماریاں ‘ گلہ خراب ہونا ‘ نزلہ زکام اورسانس کی بیماری ‘ ملیر یااور ڈنگی جیسی بیماریوںمیں مبتلاہو سکتے ہیں ماہرین کے مطابق اس موسم میں زیادہ تر خدشا آنکھوں کی بیماری کاہے۔ انکے مطابق کورنیل انفکشن آنکھو ںکا وہ مر ض ہے جس کی غلط تدابیرسے اندھا پن واقع ہو سکتا ہے ۔اس انفکشن کی علامات آنکھوںمیںشدیددرد کاہونا ‘ پس نکلنااور دھندلادکھائی دیناہے۔ ایسی علامات ظا ہر ہونے پر گھریلوٹوٹکے انسان کی بینائی چھین سکتے ہیںاس لئے جتنی جلدی ہوسکے ڈ اکٹر سے رجوع کیاجائے اسکے علاوہ آ نکھوں کالال ہو جانا یا شدید درد ہونا بھی بکٹیرل انفکشن کاسبب ہو سکتے ہیں۔ ایسے موقع پرٹھنڈے اور گر م پانی سے آنکھوںکی سیکھائی کرنی چا ہیے اور آئی ڈراپس کا استعمال ڈکٹرکی ہدایت کے مطابق کرنا چاہیے۔ گھرمیںداخل ہوتے وقت اپنے ہاتھوں کو ضر ور دھوئیں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ جراثیم سے بچ سکیں۔
Skin Diseases
اس موسم میں جلد کی بیماریاں بھی عام ہیں جن میں خارش ہونا ‘جلد میں رگڑ محسوس ہونا اور جلد کا لال ہو جانا شامل ہیں ۔ما ہر ین کے مطابق ہوا میں نمی کا تنا سب زیادہ ہونے کی وجہ سے جلدی بیماریاں وجود میں آتی ہیں ۔ ان سے نمٹنے کا بہترین علاج اپنے چہرے اور جسم کو صاف رکھنا ہے ۔کوشش کی جائے کے دن میں دوبار نہایا جائے اور گیلی جرابوں اور جوتوں سے جتنا ہو سے اجتناب کیا جائے تا کہ فنگس جیسے جراثیم سے بچا جا سکے۔
نز لہ‘ زکام ‘ملیریااور گلہ خراب ہونے جیسی بیماریاں بھی یہ موسم اپنے سا تھ لاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان بیماریوں کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے مگر چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم خو د کو اور اپنے خاندان کونہ صرف محفوظ کرسکتے ہیں بلکہ صحت مند ماحول بھی دے سکتے ہیں۔
روزانہ اچھی اور متوازن غذا کا استعمال کرکے آپ اپنی قوت مد افعت بڑھائیں تا کہ آپ کا جسم بیماریاں سے لڑ نے کی طاقت پید ا کر سکے۔ روز انہ معمول کی ورزش آپ کے جسم کو تندرست رکھنے میں اہم کر دار ادا کر تی ہے۔ وقت نکال کر آرام کریں۔ اپنی غذا میںپھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
Flu
اس موسم میں نزلہ زکام ایسی بیماری ہے جو ہوا کے ساتھ بڑھتی ہے اور ساتھ رہنے والوں میں تیزی سے پھیلتی ہے لٰہذ ا کو شش کریں کہ نزلہ یا زکام میں اپنا تولیہ اور استعمال کی اشیاءالگ رکھیں تاکہ یہ وائر س دوسر ں کو نقصا ن نہ پہنچائے ۔اسی طرح گلی میں کھڑے پانی میں اپنے بچوں کوکھیلتا نہ چھوڑیں ۔گندے پا نی سے جتنا ہوسکے بچ کر چلیں ۔کو شش کریں کہ زیادہ سے زیادہ گھر کا پکا ہوا سادہ کھانا کھائیں تاکہ پیٹ کی بیماریوں سے بچاجا سکے۔ یاد رہے احتیاط تدابیر سے بہتر ہے۔اس موسم میں جہاں آپ لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں اپنے ساتھ ساتھ دوسرں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اب وہ دوسرے جاننے والے ہوں یا اجنبی فکر بہرحال لازمی ہے ۔اﷲ آپ کو اپنی اور دوسرں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)