اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولاناشیرانی نے کہا ہے کہ چینلز کے اینکرز خود کو ایکٹرز سے الگ رکھیں، کسی بھی شخص یا ادارے کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں، سب کاآئین کے دائرے میں رہنا ملک کے لیے مفید ہے۔
میڈیا مالکان چینلز پر چلنے والے فحش پروگراموں پر توجہ دیں کہ کیا یہ اخلاق کے دائرے میں ہیں۔ مولانا محمد شیرانی کا آج کے اجلاس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں جیو کا معاملہ زیربحث نہیں آیا، اجلاس کا ایجنڈا ایک ماہ پہلے طے ہوا تھا اسی پر بات ہوئی، یہ بات غلط تھی کہ آج کا اجلاس جیو سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر تھا۔