لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات امیرالعظیم نے کہاہے کہ چینلز بند کرنا ایسا ہی ہے جیسے دیکھنے والوں کی بصارت چھین لی جائے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ صحافیوں کی یکجہتی ہوگئی۔
تو چینلز یا اخبار کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ قاری اور ناظرین کے اخبار اور چینلز سے رشتے کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بزرگ صحافی عبدالحمید چھاپرا نے کہا کہ آزادی صحافت پر پابندی کیلئے ماضی کی طرح اس بار بھی کوشش ناکام ہوگی۔