باب کشمیرپل کے قریب بھمبر نالے کے کنارے سے انڈین ساخت کا بم برآمد بم باڈر ایریا سے پانی میں بہہ کر آیا تھا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) باب کشمیرپل کے قریب بھمبر نالے کے کنارے سے انڈین ساخت کابم برآمد بم باڈر ایریا سے پانی میں بہہ کر آیا تھا متعلقہ ادارو ں کو اطلاع ملتے ہی زمہ دارا ن موقع پر پہنچ گے ریسکیو 1122 کی بم ڈسپوزل ٹیم بم کو ناکارہ نہ بنا سکی بم ڈسپوز کروانے کے لئے میرپور سے تربیت یافتہ عملہ منگوانا پڑا جنہوں نے آکر چار گھنٹے کے بعد بم کو ڈسپوز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبر نالے کے کنارے باب کشمیرپل کے قریب سے انڈین ساخت کا بم پڑا ہوا مقامی افراد نے دیکھا جس کی اطلاع متعلقہ ادا روں کو دی گئی انڈین ساخت کا یہ بم بارش کے دوران باڈر ایریا سے پانی میں بہہ کر بھمبر نالے میں آیا تھا۔

بم کی اطلاع ملتے ہی ذمہ داران اور ریسکیو 1122 کا بم ڈسپوز عملہ موقع پر پہنچا لیکن ریسکیو 1122کا غیر تربیت یافتہ عملہ بم کو ڈسپوز نہ کر سکا جس پر متعلقہ ذمہ داران پریشان ہو گئے اور بم کو ڈسپو ز کروانے کے لئے میرپور سے بم ڈسپوزل ٹیم منگوانا پڑی جو چار گھنٹے بعد موقع پر پہنچے جنہوں نے بم کو اپنے قبضے میں لیکر اسے ڈسپوز کر دیا۔