انچارج رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر ثمرہ خرم کی زیر قیادت پولیو واک کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) انچارج رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر ثمرہ خرم کی زیر قیادت پولیو واک کا اہتمام، عملہ کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کی خصوصی ہدایات پر رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں پولیو مہم سے آگاہی کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا۔

پولیو واک انچارج ڈاکٹر ثمرہ خرم کی زیر قیادت رورل ہیلتھ سنٹر تا لاری اڈا مصطفی آباد تک نکالی گئی ، واک میں ڈاکٹر محمد ایوب انجم، ڈاکٹر نادیہ حسین، ڈاکٹر ظفر اقبال،صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی،سٹاف نرس سکینہ، رفعت ایل ایچ وی، ڈسپنسر یوسف، تنویر،الیاس،اصغر، نذیر، امتیاز، محمد خالق، عبدالمجید،یاسمین ودیگر عملہ کے علاوہ شہر کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے بر وقت لگوانے کی ترغیب دی گئی، عوام کو آگاہ کیا گیا کہ پولیو مہم16تا18فروری تین دن تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ،شہر بھر میں لوگوں کی آگاہی کیلئے اہم شاہراہوں پرپوسٹرز بھی آوایزں کئے گئے۔

Mustafa Abad Polio Walk

Mustafa Abad Polio Walk