اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ای سی پی ایگزیکٹ معاملے میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔
ایف آئی اے کی تحقیقات میں اگر الزامات ثابت ہوئے تو ایگزیکٹ کمپنی کو ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کے ساتھ منسلک دیگر کمپنیوں کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔ کمپنیز آرڈیننس کے تحت کوئی بھی کمپنی غیر قانونی کام نہیں کر سکتی۔
غیر قانونی کام میں ملوث ثابت ہوئے تو ایگزیکٹ کے ڈائریکٹر کسی اور کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ ایگزیکٹ کے ساتھ ساتھ بول کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔