چیک ری پبلک (جیوڈیسک) جمہوریہ چیک میں یورپین پوکر ٹور فیسٹول میں چیرٹی گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں مختلف کھیلوں کے میدان سے سٹارز نے بھی شرکت کی۔
ٹینس کے سپینش سٹار رافیل نڈال اور سابق برازیل کے فٹبالر رونالڈو نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چار گھنٹے کے مقابلے کے بعد رافیل نڈال نے رونالڈو کو شکست دی۔ کھیل سے حاصل ہونے والی ایک لاکھ یورو کی رقم نوجوان لوگوں کے لیے کام کرنیوالے فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔