چارسدہ: 120 روپے کے تنازع پر فائرنگ, بچوں سمیت 4 جاں بحق

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ آن لائن) چارسدہ کے علاقہ ترنگ زئی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 3 زخمی ہو گئے۔ تھانہ عمر زئی پولیس کے مطابق علاقہ ترنگ زئی میں قرض کے تنازع پر ایک فریق نے دوسرے فریق کے گھر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہوگیا۔

جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ سے راہگیر اور دو خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔ شدید زخمی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق دو دن قبل فریقین کے بچوں کے درمیان 120 روپے کے قرض کے معاملے پر تکرار اور پھر لڑائی ہوئی تھی۔