راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چارسدہ میں ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے جس انداز سے کارروائی کر کے عوام کی جانیں بچائی ہیں اس پر یہ قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دشمنوں اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کئے بغیر عوام کو دہشتگردوں کے حملے سے محفوظ رکھا، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔