چارسدہ : گستاخانہ خاکوں کیخلاف وکلاء برادری کا احتجاج

Lawyers Protest

Lawyers Protest

چارسدہ (جیوڈیسک) فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف چارسدہ میں وکلاء برادری نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا، چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا برداری نے فاروق اعظم چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بار کے صدر الطاف خان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ متحد ہو جائے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس طلب اور پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ فوری طو رپر بند کیا جائے۔

وکلا کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس، ایم اے اور بی اے کے نصاب میں شامل فرانس کے حوالے سے تمام مضامین خذف کیے جائیں۔