چارسدہ دھماکا، شہید و زخمی اہلکاروں، عام شہریوں کیلئے معاوضے کا اعلان

Martyrs

Martyrs

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے چارسدہ سر ڈھیری بازار میں دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کیلئے 30 لاکھ روپے فی کس اور زخمی شہریوں کیلئے دو، دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے شہید ہونے والے طالب علم کے ورثا کیلئے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہید پولیس جوانوں کے ورثا کو ان کی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک ایک فرد کو فوری روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔