چارسدہ (جیوڈیسک) پلاٹو کورونہ میں گھریلو تنازعے پربھائی اوربہن نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ، دادا اور 2 سوتیلے بھائیوں کو قتل کردیا۔
چارسدہ کے نواحی گاؤں پلاٹو کورونہ میں 2 افراد کمال نامی شخص کے گھرمیں فائرنگ کرکے فرراہوگئے، جس کے نتیجے میں کمال ، اس کا باپ اور2 بیٹے جاں بحق ہوگئے ۔ لاشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں اپنے سوتیلے بچوں کامران اور کوثر کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرادی ہے۔ مقتول کی بیوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے شوہرنے 5 شادیاں کر رکھی تھیں جس میں ایک بیوی افغانستان میں رہائش پزیر ہے۔ جس سے کمال کے بچے بھی ہیں ان میں میں سے ایک لڑکے کامران اور اس کی بہن کوثر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے۔