چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ کی تحصیل شبقدر دھماکوں سے گونج اٹھی، امن دشمنوں کی مختلف علاقوں میں مذموم کارروائیاں، 5 دستی بم حملوں میں 7 بچوں اور 5 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں میں سکول اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شبقدر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی کارروائیاں،بارودی مواد اور 5 دستی بم دھماکوں میں 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ظریف کور کے سکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔
موصول میں گھر پر دستی بم پھینکا گیا جبکہ میروکلی میں بھی گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔