چارسدہ میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) پلاٹو کورونہ میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے کمال نامی شخص کو باپ اور دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی بیوی نے تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول کمال نے پانچ شادیاں کی تھی۔

اس کی ایک بیوی جو کہ افغانستان میں رہائش پذیر ہے اس کے بیٹے کامران اور بیٹی مسماة کوثر نے اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

جس سے اس کا خاوند کمال، سسر اور دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔