چارسدہ میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

Electricity Thieves

Electricity Thieves

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران کئی دکان داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چارسدہ تحصیل بازارمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ایکسیئن پیسکو چارسدہ طاہر خان کی ہدایت پر کیا گیا۔ پیسکو اہل کاروں کوپولیس کی مدد بھی حاصل تھی۔

آپریشن کے دوران تحصیل بازار میں ایک اے ایس آئی کے کمرے اور 11دکانوں کے بجلی کاٹ دی گئی۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے تھانہ سٹی کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر ذرائع کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔