چارسدہ : فورسزکا سرچ آپریشن، 20 مشتبہ افراد زیر حراست

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے تحصیل شب قدر کے علاقہ سروکلی میں صبح سویرے سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والے افرا دسے تفتیش کی جا رہی ہے۔