چارسدہ: مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق
Posted on March 17, 2016 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Charsadha Roof Collapse
چارسدہ (جیوڈیسک) بھادر کلی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
رات سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے تحصیل تنگی کے علاقہ بھادر کلی میں کچے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
واقعے میںبچی کی والدہ اور 5 سالہ بھائی بھی زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com