چارسدہ جیل سے پولیس کی وردی میں قیدی فرار، پانچ جیل وارڈنز گرفتار

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ جیل سے پولیس کی وردی میں قیدی کے فرار ہونے پر پانچ جیل وارڈنز کو گرفتار کر لیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بھی معطل ، چارسدہ جیل سے نو دسمبر کو حنیف نامی قیدی پولیس کی وردی میں دن دیہاڑے فرار ہو گیا۔ حنیف پر ڈکیتی کا الزام تھا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے دن دیہاڑے قیدی کے پولیس کی وردی میں فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے چارسدہ جیل کے پانچ وارڈنز کو گرفتار کر لیا جبکہ چارسدہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات کفایت اللہ کے مطابق واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔