چارسدہ : لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، واپڈا آفس کو آگ لگا دی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف چھوٹا لاہور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، شہریوں نے رات بارہ کے قریب واپڈا کے سب ڈویژن آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

ایکسئین واپڈا سے تلخ کلامی کے بعد مشتعل مظاہرین واپڈا آفس کے اندر داخل ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین واپڈا نے آفس کو آگ لگا دی ، آگ کے باعث دفتر کا تمام ریکارڈ ، فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل گیا۔

مشتعل مظاہرین نے سیشن عدالت کو بھی آگ لگا دی ، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا اس کے بعد مظاہرین نے موٹر وے کو بلاک کر دیا ، ڈی پی او اور ڈی سی او سے مذاکرات کے بعد موٹر وے کو کھول دیا گیا۔

تھانہ چھوٹا لاہور میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا واپڈا حکام کی خصوصی ٹیم مردان سے چھوٹا لاہور پہنچ گئی ہے اور آگ سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔