چارسدہ: خسرہ کے حفاظتی ٹیکوں سےمزید دو بچے ہلاک

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مبینہ طور پر خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگنے سے مزید دو بچے ہلاک ہو گئے۔ خسرہ انجکشن کی مبینہ ردعمل کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سات ہو گئی۔

صوبائی حکومت نے انیس سے اکتیس مئی تک انسداد خسرہ مہم چلائی تھی ، جس دوران دس سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ مہم کے دوران چارسدہ میں مبینہ ری ایکشن کے باعث مزید دو بچے چارسالہ فیضان اور سہیل دم توڑ گئے۔ اس سے قبل بھی چارسدہ میں انسداد خسرہ انجکشن کے مبینہ ردعمل کے باعث دو بچے جبکہ پشاور کے علاقے فقیرکلے میں تین بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔