چارسدہ : معمولی جھگڑے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) معمولی جھگڑے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غریب آباد میں پولیس اہلکار ابراہیم کا صبح اپنے محلہ دار باپ بیٹے سے دیوار کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ دونوں باپ بیٹا دکان پر بیٹھے تھے تو ابراہیم نے فائرنگ کر دی۔ دونوں باپ بیٹا صالح اور شیر محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور علاقہ مکین جمع ہوگئے ، ملزم ابراہیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔