پشاور چارسدہ میں تحصیل شب قدر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ لالہ زار کالونی میں اس وقت پیش آیا جب گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد شاہ ابوزر نامی افغان مہاجرین کے گھر میں گھس گئے.
فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شاہ ابوزر کا 12 سالہ بیٹا نوید، اور 25 سالہ بیٹا جمشید موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ وہ اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔