چارسدہ، نوشہرہ میں دریائے سوات، کابل، خیالی میں اونچے درجے کا سیلاب

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ اور نوشہرہ میں دریائے سوات، دریائے کابل اور دریائے خیالی میں انچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، مقامی انتظامیہ نے دریاں کے پاس رہنے والی آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خیبر پختونخوا میں سال 2010 کے سیلاب نے چارسدہ اور نوشہرہ کو بری طرح متاثر کیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ سیلابی ریلے کا نام سنتے ہی لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔ دریاں کے کنارے مقیم لوگوں نے بچوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے سوات میں 15 ہزار 4 سو کیو سک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جو کسی بھی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو سکتا۔

لیکن پھر بھی مقامی ایم پی ایزنے اپنے نمائندوں کو ان آبادیوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہیں۔ اونچے درجے کے سیلاب نے سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل فصلیں بھی تباہ کر دی ہیں۔ مردان اور ضلع پشاور کی ریسکو ٹیمیں بھی ان علاقوں میں موجود میں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔