لندن(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تسلسل کے ساتھ جاری مذموم کارروائیوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے چارسدہ بم دھماکے میں پیپلز پارٹی کے زخمی کارکنوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔