چارسدہ: پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک بچے سمیت چھ پولیس اہلکار جاں بحق

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں سرڈھیری بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک بچے سمیت چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس سے دو اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کو پشاور کے لیڈٰی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے تھانہ سرڈھیری جا رہے تھے کہ راستے میں وین کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔