چارسدہ : پولیو رضاکار کو نشانہ بنانے کا واقعہ ، مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

Charsadda

Charsadda

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں حکومت نے چارسدہ کے علاقہ خواجہ وس میں پولیو رضاکار کو نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پولیس اور کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اہم حکومتی اجلاس میں پولیو ٹیموں پر حملوں کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔

کمیٹی بنانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں تحصیل شبقدر میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیو رضاکار ساجد کو نشانہ بنانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تحقیقات کے لئے پولیس اور کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔

اس موقع پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران اور سپیشل برانچ کونئی ہدایات بھی جاری کی گئیں اس موقع پراس عزم کا بھی اظہارکیا گیا کہ ان حملوں سے پولیو کے خلاف مہموں پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ اجلاس میں پولیو ورکروں پر حملے کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔