چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں دریائے کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کیباعث جاموٹ گاوں زیر آب آ گیا ، با اثر افراد نے اپنی اراضی بچانے کیلئے پانی کا رخ موڑ دیا ، سینکڑوں کنال زرعی اراضی زیر آب ا گئی۔ شدید گرمی کے باعث برف پگھلنے سے ایک بار پھر دریائے کابل شدید غیض وغضب میں نظر آ رہا ہے۔
اونچے درجے کے سیلاب کے باعث چارسدہ میں دریائے کابل کے کنارے واقعے گاوں جاموٹ کی سینکڑوں کنال اراضی زیرآب آ گئی ہے،انتظامیہ نے گاوں خالی کرنے کی ہدایت کی ہے اور پچاس سے ساٹھ خاندان محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔
سیلاب کے خطرے کے باوجود انتظامیہ کے کسی بھی اہلکار نے علاقے کا دورہ نہیں کیا۔ سیلابی پانی سے گاوں کے قبرستان کے ڈوبنے کا بھی خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بااثر افراد نے اپنی زرعی زمینیں بچانے کیلئے پانی کا رخ موڑ دیا ہے۔