چارسدہ: تحصیل بازار میں بم دھماکا، 10 افراد زخمی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) تحصیل بازار میں پولیس وین پر بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل بازار میں بم دھماکا ہوا ہے۔

دھماکا پولیس وین میں ہوا ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔