چارسدہ میں دو ملزمان کی خواجہ سراوٴں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک خواجہ سرا ہلاک

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں دو ملزمان نے خواجہ سراوٴں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ایک خواجہ سرا موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاواقعہ چارسدہ میں گڑھی شہبازخیل کے قریب پیش آیا جہاں خواجہ سرا شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

خواجہ سراوٴں نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ شادی کی تقریب کے دوران کچھ افرادسے جھگڑاہواجنھوں نے پیچھا کرکے خواجہ سراوٴں کو گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی۔

تاہم ناکامی پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ایک خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔