لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے اس قسم کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت و عسکری قیادت ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے ،MPAحاجی عبدالمجید نیازی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بعد۔
باچاخان یونیورسٹی میں سفاکانہ واردات وحشیانہ اقدام ہے اس صورت حال میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا کھُل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ،چئیرمین یونین کونسل صاحبزادہ محبوب الحسن نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ہمیں جڑ سے ختم کرنا ہوگا پوری قوم حکومت اور آرمی چیف کے ساتھ ہے۔
سابق MPAملک عبدالشکور سواگ نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک دہشت گردوں سے پاک ہو جائے گا،صدر مرکززی انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملے بہت بڑا چیلنج ہیں ہمارے منصوبہ سازوں حکومتی و عسکری قیادت کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا قوم کو ایس پُر امن پاکستان چاہیے جس میں دہشت گردوں سے نبٹنے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ضرورت ہے۔
صدر بار ذوالفقار علی سیہڑ نے کہا میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں جرأت مندانہ اقدام اُٹھایا جس پر پوری قوم اُن کے ساتھ ہے۔MNAسید ثقلین بخاری نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے جس میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی انہوں نے شہداہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار بہادر احمد خان سیہڑ اور MPAسردار شہاب الدین خان نے کہا باچا خان یونیورسٹی چار سدہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہداہ کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں فکری تشکیل نو کی جائے برداشت بردباری کا کلچر کیا جائے جو کہ سیکولر اصولوں پر استوار ہو پورے معاشرے میں اس پالیسی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔
تاکہ اس ملک میں رہنے والے تمام لوگ خصوصا اقلیتیں خود کو محفوظ تصور کریں اس سلسلہ میں سمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کرایا جائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو خطہ کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کرایا جائے، تعلیمی اداروں کا نصاب نئے سرے سے تشکیل دیا جائے جو کہ روشن خیالی اور ترقی پسند جمہوری فکر پر مبنی ہو،مدرسوں کو قومی تحویل میں لے کر نصاب کو جدید بنایا جائے تاکہ اجتحاد کا عمل فروغ پزیر ہوسکے اورنج ٹرین اور میٹرو کی بجائے نئے تعلیمی ادارے بنا کر ان کی سیکیورٹی کو ممکن بنایا جائے۔
غربت کے خاتمے کے لئے پسماندہ علاقوں سے خصوصا جنوبی پنجاب سے چائنا راہ داری سڑک کو گزارہ جائے تاکہ ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں تبھی پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا،صدر مرکزی انجمن تاجران و معروف سماجی رہنما واحد بخش باروی نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ انتہائی بزدلی ہے امریکہ اسرائیل اور انڈیا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ضرب عضب کو مزید تیز کر کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنائے آرمی چیف کو مزید اسٹینشن دی جائے پوری قوم حکومت اور آرمی چیف کے ساتھ ہے۔