چارسدہ: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے موٹروے پولیس اہلکار جاں بحق

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ انٹرچینج کے قریب نا معلوم افراد نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔