لاہور(جیوڈیسک)لاہور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جن کانام صادق اور امین ہیں صرف وہی صادق اور امین ہیں،ایسا لگ رہا ہے جیسے آج کسی کو پیپلز پارٹی کا نام اور اسکے چہرے پسند نہیں۔ آج کل جتنی شقیں آ رہی ہیں اور اسکروٹنی ہو رہی ہے۔
وہ سب کے سامنے ہیں۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت ایک بہت بڑا معاہدہ تھا ،جس پر محترم نواز شریف صاحب نے دستخط کئے لیکن پھر اسے خود ہی توڑ ڈالا۔
شریف برادران بارگین کر کے دوسرے ملک گئے،جب ان سے اس معاملے پر پوچھا تو انہوں نے مسجد نبوی میں بیٹھ کر جھوٹ بولا اور دبا ڈالنے پر بات سامنے آئی تو تردید نہیں کی۔کیا یہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں جو کوئی بھی پیپلز پارٹی کو دبانے کے لئے موجودہ سیٹ اپ ڈیزائن کر رہا ہے وہ غلطی پر ہے۔ جب تک دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو گا پاکستان کے حالات بہتر نہیں ہونگے۔