ڈیرہ غازی خان(شاہد جلبانی سے )کوٹ چھٹہ چینل ٥ میں خبر نشر ہونے کے بعد کوٹ چھٹہ کے علاقے میں ای ڈی او ہیلتھ کے حکم پر ڈرگ انسپیکٹر اور ڈپٹی ڈی ایچ او کا اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون۔
تفصیل کے مطابق چند روز قبل اتائی ڈاکٹروں کے خلاف چینل ٥ میں خبر نشر ہوئی کی کوٹ چھٹہ کے علاقے میں نان کولیفائیڈاتائی ڈاکٹر انسانی جانوں سے کھلینے میں مصروف ہیں۔غلط انجکشن اور ادویا ت کی وجہ سے متعدد مریضوں کو اتائی ڈاکٹروں نے موت کی میٹھی نیند سُلا دیا ۔غلط ادویات کی وجہ سے کئی مریضوں کو ان اتائی ڈاکٹروں نے مریضوں کو موت کی میٹھی نیند سلادیا تھا۔
جس کا ای ڈی او ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ انسپیکٹر اور ڈپٹی ڈی ایچ او. کواتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ کوٹ چھٹہ کے علاقے بستی یاقی میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ۔ڈرگ انسپکٹر کی آمد سن کر کچھ اتائی ڈاکٹر وں نے اپنے کلینک کو چھوڑ کراپنی عافیت سمجھی ۔جبکہ الشفاء کلنیک کو سیل کرکے چالان ڈرگ کورٹ بھیجوادیاگیا۔
اتائی ڈاکٹراشرف کافی عرصہ سے انسانی جانوں سے کھلینے کی پریکٹس میں مصروف تھا ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے اچانک چھاپہ مار ا کرادویات کو چیک کیا اورادویات کے نمونے اپنے ساتھ لے گئے۔اس موقع پر اہل ِعلاقہ کی کثیر تعد اد جمع ہوگئی انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو اور چینل ٥ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ میڈ یا کے اس اقدام کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں۔
میڈ یا نے ہی ایسے عناصر کو بے نقاب کیا ۔الشفاء کلینک کے اتائی ڈاکٹر اشرف کا کلینک فوری طور پر سیل کرکے ادویات کے نمونے اور استعمال شُدہ سرنجوں کو محکمہ صحت کے آفیسران نے اپنی تحویل میں لے کر اس اتائی ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔