چوہدری شبیراحمد رضا کوٹلہ ایم پی ایاور چوہدری ولایت خان کے اعزاز میں چوہدری تنویر احمد اور ملک لیاقت عوان فوڈ ماسٹر کا عشائیہ
Posted on September 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی : سپین اور ناروے سے شاندار دورے کے بعد چوہدری شبیراحمد رضا کوٹلہ ایم پی ایاور چوہدری ولایت خان کے اعزاز میں چوہدری تنویر احمد اور ملک لیاقت عوان فوڈ ماسٹر کا عشائیہ۔ عشائیہ میں ڈاکٹر عابد غوری ڈی ایچ او گجرات چوہدری رشید کملہ شریف ملک اکرم اعوان آف ڈھل کے علاوہ شاہد رضوان دنیا ٹی وی کے علاوہ معروف کالم نگار اور پریس فوٹوگرافر خورشید احمد ندیم بھی موجود تھے۔
چوہدری شبیر احمد رضا ایم پی اے نے حاضرین کو اپنے دورہ اسپین اور ناروے اور دیگر ممالک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ان کی فوڈ ماسٹر آمد پر چوہدری تنویر احمد اور ملک لیاقت اعوان نے ان کا پرُتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں چوہدری شبیر احمد رضا کوٹلہ اور چوہدری ولایت نے میزبان چوہدری تنویر ، ملک لیاقت اعوان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔