ملکہ (نامہ نگار) چوہدری عبد الحق مرالہ کی طر ف سے گلیانہ پریس کلب کے لئے 15 ہزار روپے کی خطیر رقم دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلیانہ پریس کلب ڈاکٹر عبدا لرشیدنے ایک بیان میں کہی انھوں نے کہا کہ گلیانہ پریس کے تمام صحافی عوام الناس کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں ۔ان کی دن رات کی محنت سے ضلع گجرات میں گلیانہ پریس کلب مثالی کردار ادا کر رہا ہے ۔ڈاکٹر عبد الرشید نے مزید کہاکہ گلیانہ پریس کلب کی فلاح و بہبود اور اتحاد واتفاق کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔
انشاء اللہ گلیانہ پریس کلب کو ڈویژن کا مثالی ادارہ بنائیں گے ۔انھوں نے گلیانہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔