لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری کے بھانجے اور علاقہ ہری پور پے کے انچاس کے عوامی رہنما چودھری مختار گجر مرحوم کے صاحبزادے عابد مختار کے الیکشن لڑنے کے اعلان سے پی کے انچاس کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عابد مختار چودھری ماجد مختار گجر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کے بڑے بھائی ہیں اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بڑا نام ہے۔ان کے والد مرحوم نے ڈسٹرکٹ کونسل کے انتحابات میں دو بار کامیابی حاصل کی چودھری عابد کی والدہ بھی ہری پور ڈسٹرکٹ کونسل کی ممبر رہ چکی ہیں۔نلہ کے اس گھرانے نے غریب اور پسے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔
چودھری عابد مختار نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میرے علاقے کے لوگ اتنے غیور ہیں اور جانتے ہیں علاقے کی پگ کسی اور کے سر نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے ہر دور میں علاقے کے جاگیرداروں نے اس کی قسمت سے کھلواڑ کیا ہے۔
پی کے انچاس کی پہاڑی اور میدانی یونین کونسلز میں عابد مختار کو بھرپور حمائت حاصل ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما انجینئر افتخار چودھری اور پورے علاقہ کی اکثریتی برادریاں چودھری عابد کے ساتھ ہیں جس سے ان کی کامیابی یقین ہے۔