کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اراکین میڈیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی کے نو منتخب عہدیدار انجنئیر ظہیر عباس چوہدری پرنسپل ایڈوائزر برائے ایم ڈی اینڈ انچارج کلچرل بورڈ مورخہ 24 فروری 2017 بروز جمعة المبارک بوقت شام 4 بجے سٹی ٹاپ ہوٹل کمالیہ میں اپنی نیوز کانفرنس میں سوسائٹی اور کلچرل ونگ کے منشور پروگرام ترجیحات اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کانفرنس میں چوہدری آرٹس سوسائٹی کے اعزازی رکن ایکس سٹی ناظم رشید احمد گجر یوسی 79/4اور منتخب کونسلر شوکت اقبال بھٹی اور کونسلر سعید اللہ سین مہمان خصوصی ہوں گے۔ ما بعد از کانفرنس چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ضیافت دی جا ئے گی۔ جس کا اہتمام ایڈمن چوہدری آرٹس سوسائٹی ایم افضل چوہدری کی جانب سے دیا جائے گا۔ اس ضمن میں جس میں نو منتخب پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس چوہدری نے کہا میری ترجیحات میری امنگوں اور منشور کی حامل ہوں گی۔ تاہم میری اولین ترجیح ایک ایسے منظم ادارے کا قیام ہو گا۔ جو کہ ہمیشہ کے لئے بلا رنگ و نسل مذہب ذات پات کی تفریق کئے بغیر تفریحی سر گرمیوں کے انعقاد کے علاوہ سماجی و معاشرتی خدمات کی حامل ہو۔ سوسائٹی میں ورکنگ ریلیشن اور جمہوری اقدار میری ثانی ترجیحات کا پیشہ خیمہ ہوں گی ۔ سوسائٹی میں پلاننگ ڈویلپمنٹ اور مانیٹرنگ کے نظام کے نفاذ کے لئے موثر اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اور آئندہ سے سوسائٹی کے منشور اور اس کی شفافیت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی رکن بھی اپنے عہدے پر رہنے کا حقدار نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف حکومت کے موثر اقدامات اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے موثر اقدامات کی بھر پور تائیدکرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) پاکستان میں سپر لیگ کا فائنل میچ کا ہونا عوام کے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے عوام کے دلوں میں پہلے ہی دہشت گردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں لیکن عوام دہشت گردوں سے ڈرتے بھی نہیں کیونکہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم عزام میں کامیاب نہیں ہو سکتے ان کا عبرت ناک خاتمہ ہمارے سیکورٹی ادارے کر کے ہی دم لیں گے ان کا پاکستان میں قبرستان بنا دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کمالیہ کے کرکٹ کے شوقین عوام نے پاکستان سروے میں اپنے ملے جلے رد عمل کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے پاکستان میں کرکٹ میچ کا نہ ہو نا عوام اور ہمارے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے میچ نہیں ہو پا رہے اس سے ملکی معشیت بھی کمزور ہوتی ہے مگر اب جبکہ ہمارے حکمرانوں سیکورٹی اداروں نے عوام کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کا ٹھکانوں کو تباہ کر کے ان کا یہیں پر ہی قبرستان بنا دیں گے سیکورٹی اداروں اور حکمرانوں کے اس بیان پرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ آئی پاکستانی کرکٹ کے شوقین کافی عرصہ سے اس بات پر بضد تھے کہ ہمارے ملک پاکستان میں بھی کرکٹ کے میچ ہوں ہم بھی اپنے ملک میں میچ دیکھیں اور اب پاکستان کے دل لاہور میں سپر لیگ کا فائنل میچ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو کہ 5مارچ کو لاہور میں ہو گا اس میچ سے پاکستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے اور عوام 5تاریخ کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جبکہ دوسری طرف ہمارے ملک کے سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو چُن چُن کر مار رہے ہیں۔ ان کے تمام ٹھکانوں کا تباہ کیا جارہا ہے اور ملک میں امن و امان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے جو کہ ایک اچھی روایات ہے اس سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی تعریف ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) کمالیہ فوڈ انسپکٹر کا شہر کے مختلف مقامات ناقص کھانے پینے والی اشیاء بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون، مقدمات کا اندراج ،تفصیل کے مطابق فوڈ انسپکٹر غلام مصطفی نے رجانہ رواڈ پر واقع کیپٹیل پیزا ہٹ کو چیک کیا اور دوران چیکنگ کیچپ کا نمونہ لیبارٹری بجھوایا جو کہ غیر معیاری نکلا، جبکہ دوسرے واقع میں مون مارٹ ذیشان کالونی کو چیک کیا دوران چیکنگ کراچی نمکو کا نمونہ لے کر لیبارٹری بھجوایا جو کہ غیر معیاری ثابت ہوا جس پر فوڈ انسپکٹر غلام مصطفی نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں 23بیورو پنجاب فوڈ ایکٹ 2016کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کروا دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) دوران گشت گرفتار ہونے والے ملزم سے اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مل فتیانہ سے دوران گشت ملزم غلام نبی عرف نوید کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد کی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام نبی عرف نوید کے خلافA AO-13-20-65 2کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) سبل سے عورت پر حملہ کرنے والے کے خلاف تحریری درخواست پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی گائوں چکنمبر 713گ ب کی رہائشی خاتون سلطانہ بی بی نے تھانہ صدر پولیس کمالیہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ ملزم شاہد وغیرہ نے سائلہ کو کسی سبل سے مضروب کیا ہے لہٰذا ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد وغیرہ کے خلاف دفعہ 337A2-L2/34PPCکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) پولیس کا دوران گشت مشکوک شخص سے تلاشی لینے پر افیون برآمد، مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت کمالیہ کے نواحی علاقہ دھولری چوک سے مشکوک شخص مسمی محمد ریاض کو گرفتار کر کے اس کی تلاشی لی جس کے قبضہ سے افیون 130گرام برآمد ہوئی صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کے خلاف دفعہ 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔جبکہ دوسرے واقعہ میں گرادسہ چوک سے مسمی مظہر اقبال کو گرفتار کر لیا ،جس کے قبضہ سے 5لیٹر شراب برآمد ہوئی، تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔