چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ آزاد جموں و کشمیر سروس ٹریبونل کے میرپور سرکٹ کیلئے ممبر تعینات

Mirpur

Mirpur

میرپور : محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ کو آزاد جموں و کشمیر سروس ٹریبونل کا میرپور سرکٹ کیلئے ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت معزز ممبر گریڈ 20کی مراعات حاصل کرینگے۔ واضع ہو کے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جا سکتی ہے۔