چوہدری اسلم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ
Posted on January 10, 2014 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Shahid Nadeem Baloch
کراچی (جیوڈیسک) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی خود کش حملے میں شہادت پر پولیس افسران نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس دہشت گردوں کے خلاف سرگرم رہے گی۔
کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا کہ چوہدری اسلم شیر کی طرح لڑا اور شہید ہوا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، قانون کا نفاذ کریں گے۔
چوہدری اسلم کے ساتھی پولیس افسر سرور کمانڈو کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو چھوڑیں گے نہیں آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com