لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری برادران سے وزیراعظم کی ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ضرور کہا کہ یہ سارے آج کل آپ کے پاس آرہے ہیں تو چوہدری صاحب نے کہا آنا سب کا حق ہے، سیاستدان ملتے رہتے ہیں، روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فواد چوہدری بہتر بتا سکتے ہیں کہ کس نے ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ہے،اگلے الیکشن میں ابھی سال پڑا ہے، ان کو کیا جلدی ہے کہ ساتھ لڑیں گے یا الگ الگ۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے، اگر شہبازشریف نے دعوت دی ہے تو ان کی طرف جانا اچھنبے کی بات نہیں۔