چوہدری برادران اور طاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

 Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اور طاہر القادری ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، یہ مسترد شدہ چہرے ہیں جو آمریت کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ چہرے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقی کی راہیں ایسی اپنائی ہیں کہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، دعا کریں کہ ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان آئیں اورہم ان کاجن نکالیں، طاہرالقادری نے غیر قانونی طریقے سے پیسے بنائے ہیں، تحقیقات کرائیں گے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، یہ کونسی قوت ہے جو ان کو سبق سکھا رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری تو کہیں سے کونسلر بھی منتخب نہیں کرا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے ملک بھر سے جتنے امیدوار کھڑے کیے، اگر وہ جیت بھی جاتے تو اکثریت نہ ہوتی، دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں۔