چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ کے سسر مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

حویلی لکھا” معروف سینئر صحافی پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اور بانی و چیئرمین پریس کونسل حویلی لکھا چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ کے سسر مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، جنازے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ معروف سینئر صحافی پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اور پریس کونسل حویلی لکھا کے بانی و چیئرمین چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ کے سسر اور مسلم لیگ نواز کے اہم راہنماء چودھری غلام مصطفی کے والد مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

اُن کی نماز جنازہ عزیز مکی دربار کے احاطہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پے چودھری حکیم حاجی نذیر احمد، چودھری حاجی امین، چودھری اقبال، چودھری لیاقت، چودھری نصراللہ نواز بُھٹہ، چودھری ابرار چودھری غلام مرتضیٰ۔مہر ریاض احمد،مہر یٰسین ،حافظ ظفر بھی جنازے میں شریک تھے،بعد میں مرحوم کو اُن کے آبائی قبرستان میں درجنوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی رسم قل ساتے کا ختم آج(بروز ہفتہ) بعد نمازظہر اُن کی رہائشگاہ نزد شہباز کنڈا پاکپتن میں ادا کی جائے گی۔