چوہدری غلام عباس کے مزار کو لینڈ مافیا سے واگزار کروا کر ملزمان کو فیالفور گرفتار کیا جائے

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائد ملت بانی کشمیر چوہدری غلام عباس کے مزار کو لینڈ مافیا سے واگزار کروا کر ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہا ر ضلع بھمبر کے جنر ل سیکر ٹر ی مسلم کا نفر نس سا بق چیئر مین تحصیل وزکو ة صو فی مسعود اسلم ،سٹی صدر طا رق محمود بٹ ،مسلم کا نفر نس کے صدر راجہ محمد اقبال ،شیخ محمد صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ با نی کشمیر چو ہدری غلام عباس کا مزار لینڈ مافیا کے قبضے کو فل الفور واگز ار کرو اکر لینڈ ما فیا گرو پ کے خلا ف کا رروا ئی کر تے ہو ئے ملزمان کو گرفتار کیا جا ئے اور قرا رواقعی سزادی جا ئے تا کہ آئند ہ کو ئی بھی گرو پ اس طر ح کی کا رروا ئی نہ کر سکے انہو ں نے کہا کہ اگر لینڈ ما فیا ست مزار پر قبضہ ختم نہ کیا گیا تو مسلم کا نفر نس پو رے آزاد کشمیر میں پہیہ جا م ہڑ تا ل کر ے گی انہو ں نے اس واقعہ کی پر زور مذ مت کر تے ہو ئے چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر اوروزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شر یف سے اپیل کی کہ لینڈ ما فیا سے مز ار پر قبضہ کی تحقیقا ت کی جا ئے اور کو لینڈ ما فیا سے واگز ار کرواکر ملز موں کے خلا ف سخت قا نو نی کا رروا ئی کی جا ئے۔