چوہدری غلام مرتضی کی مسائل اور شکایات سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے ملاقات

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) گراں فروشی کی آڑ میں غریب کریانہ سٹورز، دودھ دہی اور سبزی فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور کئی کئی دن جیل میں رکھنا اور بھاری جرمانوں پر مقامی مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد نے اپنے دفتر میں ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی کو مدعو کر کے اپنے مسائل اور تکالیف بیان کر کے ازالہ کی اپیل کر دی۔

ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی نے مسائل اور شکایات سننے کے بعد تاجران کے وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے ملاقات میں ساری صورتحال ان کے سامنے رکھ دی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے صورتحال کی یقین دہانی کرا دی ازالہ کے لیے مثبت اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بعد مہنگائی پر قابوپانے کے اعلی حکومتی اقدامات کی زدمیں ایک بار پھر غریب اور پسا ہوا طبقہ آگیا ،گراں فروشی کے مقدمات غریب کریانہ دودھ دہی اور سبزی فروشوں کے خلاف درج کر کے انہیں کئی کئی دن تک حوالات میں بند رکھنے کا سلسلہ شروع ہونے پر مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے رہنمائوں نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کو آفس میں مدعو کر کے اپنی شکایات اور تکالیف بیان کیں ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی نے ان تکالیف اور مسائل کے ازالہ کے لیے فوری عملی اقدامات کے تحت انجمن تاجران کے رہنمائوں پر مشتمل وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حوالہ سے کوئی غیر قانونی اور بے جا اقدام نہیں کیا جائے گا عام لوگوں کو ریلیف فراہم کر کے گراں فروشی میں ملوث مگر مچھوں کے خلاف کاروائی ہوگی موجودہ صورتحال کے ازالہ کے لیے ہر ممکن کو شش بروئے کار لائی جائے گی۔

Anjman Tajran

Anjman Tajran