بھمبر کی خبریں 5/1/2015

برنالہ میں اب باری کی روایت ختم کر کے حقیقی تبدیلی لائینگے حلقہ برنالہ کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے محرومی کے شکار ہیں

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) برنالہ میں اب باری کی روایت ختم کر کے حقیقی تبدیلی لائینگے حلقہ برنالہ کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے محرومی کے شکار ہیں برنالہ کے عوام کا احساس محرومی ختم کر کے انساف، قانون، میرٹ اور علاقہ کی یکساں تعمیر و ترقی کو فروغ دینگے ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی و معروف سماجی شخصیت محمد مالک اعوان آف ڈھمک نے صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے حلقہ برنالہ میں اقتدار کی باریاں لینے والوں نے برنالہ کے عوام اور بالخصوص یونین کونسل ملوٹ کے عوام کو پسماندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کے ثمرات سے بھی محروم رکھا لیکن اب برنالہ کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور ان امپورٹڈ اور مقامی سیاستدانوں کے مکرو فریب کو خون پہچان چکے اور ان سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ برنالہ کے عوام کو گذشتہ کئی سالوں سے تعمیر و ترقی کے ثمرات سے دور رکھا گیا علاقہ میں درپیش مسائل بنیادی حقیقی مسائل جن میں علاقے میں صاف پانی کی فراہمی، صحت کی سہولتیں، تعلیمی اداروں کی کمی سمیت سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں جیسے مسائل آج بھی سر اٹھائے کھڑے ہیں اور برنالہ کے عوام بیسویں صدی کے جدید دور کی بجائے پتھر کے دور کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے اندر برادریوں کی تقسیم کر کے ان سے ووٹ لینا اور انہیں یکجا نہ ہونے دینا اور انہیں تھانے کچہری کی سیاست میں الجھا کر استعمال کرنا حلقہ پر مسلط سیاستدانوں کا وطیرہ ہے میں نے برنالہ کے عوام کی طرف سے پرزور مطالبہ پر آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ حلقہ برنالہ میں مظلوموں کی آواز بنوں گا اور خدمت ، ایمانداری، شرافت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور علاقہ کے عوام کو ان کا جائز حق دلائینگے انہوں نے کہا کہ برنالہ میں سیاسی قیادت نے اپنی اپنی باریاں مقرر کر رکھی ہیں اور بار بار وہی چہرے پر فریب نعروں سے عوام کو بے وقوف بنا کر خود اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اب ان کی باریاں عوام کی طاقت سے ختم کرینگے اور برنالہ میں حقیقی تبدیلی لائینگے انہوں نے کہا کہ برنالہ کی اعوان برادری، گگھڑ راجپوت، جاٹ ، گجر، برادری سمیت دیگر برادیوں نے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے انشاء اللہ تمام برادریوں کو ایک گلدستے میں پرو کر برادری ازم سے پاک سیاست کا آغاز کرینگے جہاں پر مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دینگے اور عوامی خدمت کا نیا دور شروع کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت خطہ آزاد کشمیر

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت خطہ آزاد کشمیر میں درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پورا آزاد کشمیر پسماندگی کا شکار ہے جبکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں ناپید سرکاری تعلیمی ادارے زوال پذیر اور بھمبر سے لیکر تائو بٹ تک سڑکوں کا برا حال ہے اورکھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں جبکہ مجید حکومت صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان موومنٹ کی سہہ ماہی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت آزاد کشمیر میں عوام کو در پیش بنیادی مسائل کے حل میں عملاً ناکام ہو چکی ہے میرٹ، قانون ، سمیت شہر یوں کے بنیادی حقوق بھی پامال کئے جا رہے ہیں جبکہ خطہ آزاد کشمیر کے اندر تعلیمی ادارے جن میں تعینات اساتذہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیکر ان سیاستدانوں کی نوکری کرت ہوئے ان کی سیاسی مہم چلائے ہوئے ہیں جس سے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والا غریب طبقہ کے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صحت کی بہت سہولتیں ناپید ہیں آزاد کشمیر کا خطہ بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود پاکستان سے مہنگے داموں بجلی خرید کر آزاد کشمیر کے عوام کو اور بھی مہنگی فروخت کی جا رہی ہے جو بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ وزیراعظم عبدالمجید بیرونی سیر سپاٹوں کی آڑ میں قائم مقام وزرات عظمیٰ کی بولیاں لگا کر اپنی اور اپنی نام نہاد پارٹی قیادت کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ فریڈم موومنٹ آزاد کشمیر کے اقتداری ٹولے کی ان عیاشیوں اور آزاد کشمیر کے عوام سے کھلواڑ کرنے کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور بہت جلد لائحہ عمل طے کر کے ان نام نہاد اقتداری سیاستدانوں کا محاسبہ کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اکبر چاڑ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں پارٹی کے موقع پر پیرا ویٹرنری سٹاف کے نمائندہ وفد نے ملک عبدالحمید
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری محمد اکبر چاڑ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں پارٹی کے موقع پر پیرا ویٹرنری سٹاف کے نمائندہ وفد نے ملک عبدالحمید کی قیادت میں ڈائریکٹر امور حیوانات مرزا خالد محمود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 پیرا ویٹرنری ملازمین کا آخری سال ہے انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ ملازمین کی سروس 25 سال سے زائد ہو گئی ہے اور جس سکیل میں بھرتی ہوئے تھے اب تک اسی سکیل میں ہیں ہم احتجاجاً جنوری 2016 کو سب ملازم قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور ہو جائینگے اسکی اپیل ہم نے تمام آزاد کشمیر پیرا ویٹرنری سٹاف سے بھی کی ہے کہ وہ بھی ہماری اس تحریک میں شامل ہو جائیں ہم حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں 2016 سے حکومت محکمہ امور حیوانات کا سارا پیراویٹرنری سٹاف قبل از وقت ریٹائر ہو جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں منشیات اور شراب کی بھر مار نوجوان نسل تباہی کا شکار کئی گھرانوں کے چشم و چراغ منشیات
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبرمیں منشیات اور شراب کی بھر مار نوجوان نسل تباہی کا شکار کئی گھرانوں کے چشم و چراغ منشیات کے عادی ہو کر دنیا سدھار گے منشیات فروش مختلف لبادے اوڑ ھ کر نوجوان نسل کو تباہی کی دلدل میں دھکیلنے میں مصروف پولیس خاموش تماشائی بن گئی عوامی اور شہری حلقوں کا اظہار تشویش ایس ایس پی بھمبر سے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور کئی نواحی علاقوں میں ایک بار پھر منشیات فروش سر گرم ہو کر نوجوان نسل میں زہر بانٹنے میں مصروف ہو گئے ہیں گرد و نواح میں شراب اور چرس فروخت کے کئی مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں سے شراب اور چرس سر عام فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی و بربادی کی لت میں مبتلا کیا جا رہا ہے جب کہ منشیات کے عادی ہو کر کئی شریف گھرانوں کے چشم و چراغ دنیا کا خیر آباد کہہ گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھمبر کی معزز اور با اثر سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد بھی نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے شکار کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بھمبر پولیس کا خفیہ محکمہ بھی حقائق کا علم ہونے کے باوجود با اثر افراد کو بے نقاب کرنے سے گریزاں ہیں اور منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دئیے ہوئے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے بھمبر میں سہراب گوٹھ جیسی پیدا ہوتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھمبر پولیس کے ضلعی سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف بھر پور اور موثر کارروائی کر کے نوجوان نسل کو تباہی و بربادی سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم حق خود ارادیت کے موقع پر بھمبر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یوم حق خود ارادیت کے موقع پر بھمبر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو احاطہ پرانی کچہری سے شروع ہو کر UNO کے مبصر دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی میں سو ل سوسائٹی، سیاسی و سماجی تنظیموں، تاجروں ، صحافیوں کے نمائندئوں سمیت سرکاری ملازمین اور سکولوں کے بچے شامل تھے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق حسین، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ ، صدر انجمن تاجران حاجی عبداللہ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، سنیئر مدرس شیخ محمد صفدر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ہر شخص کا بنیادی اور انسانی حق ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کا حق خودارادیت صلب کر رکھا ہے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کو جابرانہ اور طاقت کے زور پر غلام بنا رکھا ہے کشمیریوں کے بنیادی اور انسانی حق خودارادیت کو اقوام متحدہ میں تسلیم کیا جا چکا ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے تمام ادارے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے منافق کردار ہے جو کہ شرم کا باعث ہے کشمیری قوم 67 سالوں سے اپنے بنیادی اور انسانی حق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور انشاء اللہ جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی احتجاجی ریلی بازار سے ہوتی ہوئی اقوام متحدہ کے مبصر دفتر پہنچی جہاں سیاسی اور انتظامی نمائندئوں نے UNO کے نمائندہ مبصر کو باداشت پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر اور گرد وانوح میں عید میلاد النبی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اور گرد وانوح میں عید میلاد النبی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی بھمبر کی فضاء درود سلام، ذکر رسول اور نعتوں کی آواز سے گونجتی رہی مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوا جو میلاد چوک، مسلم بازار، میرپور چوک، سماہنی چوک، لاری اڈہ، تھانہ بازار، منہاس چوک، سبزی چوک سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستے میں بازاروں کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا جگہ جگہ استقبالیہ سٹیج، بینرز ، رنگ برنگی جھنڈیاں اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا تھا مرکزی جلوس کی قیادت مولانا پروفیسر امین الدی، مولانا غلام رسول جلالی، ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور، حاجی عبداللہ، چوہدری محمد اکرم پپو جٹ اور دیگر کر رہے تھے۔

Jalus

Jalus

Mailk

Mailk