کوٹلہ ارب علی خاں : ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کا ہیلتھ میلہ پنجاب کا افتتاح۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں صحت میلہ کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محمدعلی تنویر نے بنیادی مرکز صحت منڈاہڑ میں صحت میلہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری محسن لنگڑیال چیئرمین یونین کونسل لنگڑیال، نصیرخاں منڈاہڑ، چوہدری عاطف، چوہدری شفقات عدالت و معززین علاقہ موجودتھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں تمام ادارے پہلے سے زیادہ فعال ہیں اور ہر محکمہ اپنی بھرپوراستعداد کے ساتھ لوگوں تک اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ صحت میلہ میں کالایرقان، ملیریا، دمہ ، ٹی بی ، شوگر موذی بیماریوں کی تشخیص ان کے علاج اور ان کے بچائو کے بارے میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں مفت معائنہ ، ٹیسٹ اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ لوگوں کو چاہئے کہ ایسے کیمپس میں آکر زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے بہترین انتظامات کرنے پر انچارج بنیادی مرکزصحت ڈاکٹر سعد اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری عابد حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ تمام عملہ اسی طرح تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گا۔
کوٹلہ ارب علی خاں( ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال سے ملاقات کی چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ایم این اے چوہدری عابد رضا نے انھیںوزیر مملکت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ اور جی ٹی روڈ پر ریلی کے بعد سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر راجہ محمد اسلم سرائے عالمگیر ، خان محمد اسلم کھاریاں ، چیئرمین افتخار منڈیر، چیئرمین ملک اشفاق حسین ڈوگہ، چیئرمین ڈاکٹر عباس گلیانہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ ، ندیم گیلانی صدر پریس کلب کھاریاں اور سینئر صحافی عبدالعزیز گوندل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی۔
کوٹلہ ارب علی خاں( ) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا میاں نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں نے پاکستان کو دنیا کا طاقتور ملک بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں کمی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے ہمیں پاکستان کی بہتری اور جمہوریت کی بقا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک منجھے ہوئے مدبر سیاستدان ہیں پارٹی نے انھیں بھاری زمہ داری سونپی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ میاں نواز شریف کی سوچ کو آگے لے کر چلیں گے اور پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور میاں محمد نواز شریف کے مشن کی تکمیل کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جی ٹی روڈ ریلی میں لاکھوں افراد نے میاں نواز شریف کا بھرپور ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں اور پاکستانی عوام پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میاں نواز شریف کا ہراول دستہ ثابت ہو گی پاکستانی عوام کل بھی اور آج بھی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں گے۔
کوٹلہ ارب علی خان( ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کا اجلاس چوہدری شبیر احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات ،ڈی ایس پی حافظ امتیاز اور وقار حسین کوآرڈینیٹر اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات سمیت ضلع گجرات کے انتظامی افسران نے شرکت کی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گجرات کی جانب سے دی جانے والے درخواستوں پر کاروائی کی گئی اور اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں گذشتہ اجلاس میں زیر بحث آنے والی درخواستوں پر بھی عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو اوورسیز پاکستانیز کے درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے گئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔